چھوٹے صنعتکاروں کوہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں،عبدالکریم خان

چھوٹے صنعتکاروں کوہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں،عبدالکریم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جہانگیرہ(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف عام لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور چھوٹے صنعت کاروں کی معاشی استحکام کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبد الکریم خان نے اتفاق ماربل جہانگیرہ میں ماربل ایسوسی ایشن کے لیے سمیڈا (SMEDA) کی طرف سے گرانٹ کے حوالے سے معلوماتی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمیڈا (SMEDA) نے ماربل صنعت سے وابسطہ صنعت کاروں کے یونٹ کے اپ گریڈیشن کے حوالے سے خصوصی معلوماتی سیمینار ہوا جس کا مقصد صنعت کاروں کے معاشی مدد اور جدید مشینری کے استعما ل سے وابسطہ افراد سے سمیڈا (SMEDA)کی صوبائی چیف راشد امان، سمال انڈسٹریز ڈائریکٹر غضنفر خان، پراجیکٹ منیجر ERKFاسد محمود، انفارمیشن ہیڈ سید عابد شاہ، زونل وائس چیئرمین آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن حاجی عباد علی اور ممبر صوبائی اسمبلی ادریس خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کاروں کو اپنے مصنوعات بہتر بنانے کے لیے بلاسود امداد دے رہی ہے اور جدید ٹیکنالوجی اور مشینری فراہم کرتی ہے۔ صنعت کاروں کو چاہیے کہ اس سنہری موقع سے پہلے آئیے پہلے پایئے کی بنیاد پر آسان طریقے سے گرانٹ حاصل کرے اور اپنے کاروبار کو وسعت دے۔ اس موقع پر سید فضیلت شاہ، حاجی صادق شاہ، حاجی شوکت سعید، حاجی یونس کے علاوہ صنعت کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔