وزیراعظم کا ”کامیاب جوان پروگرام “ نوجوان کیلئے تحفہ ہے ، شاہ محمد خان 

          وزیراعظم کا ”کامیاب جوان پروگرام “ نوجوان کیلئے تحفہ ہے ، شاہ محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بنوں( بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا 100ارب روپے قرضے کا کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کیلئے ایک تحفہ ہے نوجوان سب سے بڑی حکومتی پروگرام سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ اس قرض پروگرام سے غربت اور بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی اورروزگار کے چشمے پھوٹ پڑیں گے،عوام کے مسترد کردہ ٹولے حکومت گرانے کے لئے جمع ہوئے ہیں یہ شکست خوردہ عناصر 70سالوں میں اسلام کیلئے متحد نہ ہوئے،پاکستان کی ترقی کیلئے متحد نہ ہوئے اور ایک دوسرے پر کفر،شرک اور اجرتی قاتلوں کے فتوے لگاتے رہے آج وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے اقتدار کیلئے ایک ہوئے لیکن حکومت گرانا ان کے بس کی بات نہیں کوئی مائی کا لعل جمہوری حکومت کو نہیں گراسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممند خیل،بکاخیل اور وزیر ہاﺅس بنوں میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی معاشی کشتی کو بھونر سے نکالنے میں کامیاب ہوئے اور ملک کو ڈوبنے سے بچالیا کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے جرائت اور بہادری سے لڑا اور اب ایران اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کو جنگ سے بچاکر مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کوشاں ہیں تو ان شکست خوردہ عناصر سے عمران خان کی یہ کامیابی ہضم نہیں ہورہی ہے اور وہ مارچ اور دھرنوں پر اتر آئے ہیں لیکن انشاءاللہ انکی حکومت گرانے کی خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہوگی کیونکہ حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور اگر کسی نے گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو حکومت حرکت میں آئیگی اور قانون کی رٹ ہر صورت قائم رکھیں گے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو حکومت کی کمزوری نہ سمجھی جائے تحریک انصاف کی حکومت جمہوری حکومت ہے اگر کوئی مذاکرات کی زبان نہیں سمجھے گا اور اپنی من مانی کریگا یا حکومتی رٹ کو چیلنج کریگا تو ان سے قانون کی آہ نی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔مذید کہا کہ کچھ لوگ اپنی کرپشن کی وجہ سے جیل جانے کے قریب ہیں اور وہ گرفتاری سے خود کو بچانے کیلئے حکومت پر دباﺅ ڈالنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں لیکن کرپشن کرنے والوں کو ہر صورت سلاخوں کے پیچھے بند کیا جائیگا کیونکہ چوروں کو گرفتار کرنے کا وعدہ عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران قوم سے کیا تھا انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان جلد بنوں کا دورہ کرکے بنوں کیلئے اہم اعلانات کرنے والے ہیں جس سے بنوں کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا ۔