سرائے نورنگ ،کوٹ کشمیر میں  والی بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر

  سرائے نورنگ ،کوٹ کشمیر میں  والی بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ اپاکستان)کوٹ کشمیر میں والی بال ٹورنمنٹ اختتام پذیرہوگیافائنل میچ نورنگ کلب اورکوٹ کشمیرکلب کے مابین کھیلاگیاکانٹے دارمقابلے کے بعدنورنگ کلب نے کوٹ کشمیرکلب کوشکست دے دیا‘ٹورنمنٹ میں کل 12ٹیموں نے حصہ لیافائنل میچ کے مہمان خصوصی کوٹ کشمیرکے سابق ناظم بدیع الزان تھے جبکہ ٹورنمنٹ کے آرگنائزرسماجی کارکن مشتاق خان نے تھے فائنل میچ کے موقع پرشائقین بڑی تعدادمیں موجودتھے ٹورنمنٹ کے اختتام پرمہمان خصوصی بدیع الزمان نے جیتنے والے ٹیم کے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے مہمان خصوصی بدیع الزمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں سے نہ صرف میدان آبادہوں گے بلکہ یہاں کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کواُجاگرکریں گے اُنہوں نے کہاکہ پرامن معاشرے کے لئے کھیل کھود بہت ضروری ہے اور اس طرح کی سرگرمیاں نوجوان طبقے کو برائیوں اور نشہ جیسی لعنت سے بچا کر ایک پر امن شہری بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔