ٹانک : ملازئی میں 14افرادکے قتل کیخلاف بیٹنی قبائل کا مظاہرہ 

  ٹانک : ملازئی میں 14افرادکے قتل کیخلاف بیٹنی قبائل کا مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک کے نواحی گاﺅں تھانہ ملازئی کی حدود اماخےل مےں جمعرات کے روز پےش آنے والے انسانےت سوز واقع مےں 14افراد کے بہےمانہ قتل کے خلاف بےٹنی قبائل کا لاشوں کے ہمراہ کشمےر چوک پر احتجاجی مظاہرہ پولےس انتظامےہ کے خلاف شدےد نعرہ بازی ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ احتجاجی مظاہرہ چھ گھنٹوں تک جاری رہا ٹانک وانہ شاہراہ کو ہر قسم کی ٹرےفک کے لئے بند کر دےا گےا گاڑےوں کی لمبی قطارےں لگ گئےں ڈی آئی جی ڈےرہ فےروز شاہ اوراور ڈی سی ٹانک فہد خان وزےر کے ساتھ کامےاب مذاکرات کے بعد مظاہرےن لاشوں کو اٹھا کر اپنے علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے جمعرات کے روز تھانہ ملازئی کی حدود اماخےل مےں بد نام زمانہ ڈکےت اور پولےس کو مختلف مقدمات مےں مطلوب انعام مروت گروپ نے بےٹنی قبائل سے تعلق رکھنے والے12 افراد کو قتل کر دےا تھا جبکہ انعام گروپ سے تعلق رکھنے والے دو افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے جمعہ کے روز بےٹنی قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد نے علی الصبح لاشوں کے ہمراہ کشمےر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کےا اور پولےس انتظامےہ کے خلاف شدےد نعرہ بازی کی مظاہرےن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولےس انعام گروپ کی پشت پناہی کر رہی ہے اور اس کو گرفتار کرنے سے کتراتی ہے مظاہرےن نے مذےد کہا کہ ملزمان کی گرفتاری تک ہم لاشوںکے ساتھ احتجاج جاری رکھےں گے اور ےہاں سے نہےں جائےں گے ادھر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے اور مظاہرےن کو پر امن طور پر منتشر کرنے کے لئے ڈی آئی جی ڈےرہ رےجن سےد فےروز شاہ ٹانک پہنچے بعد مےں انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد خان وزےر کے ہمراہ بےٹنی قبائل کے مشران پر مشتمل مذاکراتی کمےٹی کے ساتھ مذاکرات کئے اس موقع پرڈی پی او ٹانک محمد عارف خان، ممبر صوبائی اسمبلی محمود احمد خان بےٹنی ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی غلام قادر خان بےٹنی ،ممبر قومی اسمبلی مولا جمال الدےن ،ممبر صوبائی اسمبلی جنوبی وزےرستان حافظ عصام الدےن ،سابق ضلعی ممبر ملک نجےب اللہ محسود سمےت مختلف سےاسی و سماجی تنظےموں کے عہدے داران بھی موجود تھے مذکراتی کمےٹی سے کامےاب مذاکرات کے بعد ڈی آئی جی ڈےرہ فےروز شاہ اور ڈپٹی کمشنر فہد خان وزےر نے پرےس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقع کھلی دہشت گردی اور بربرےت ہے جس مےں بے گناہ افراد کو بےدردی کے ساتھ شہےد کےا گےا ہے جنکا کسی بھی گروپ کوئی تعلق نہےں تھا انہوں نے مذکورہ واقع کی شدےد الفاظ مےں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اےک ظالم گروپ نے دہشت گردی کی کاروائی کر کے بے گناہ افراد کو قتل کےا ہے اس لئے انعام اور اس کے گروپ کے چھ افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت حکومت پاکستان اور پولےس کی مدعےت مےں مقدمہ درج کےا گےا ہے جبکہ علاقائی رواج کے مطابق گروپ کے سرغنہ انعام کا گھر بھی مسمار کر دےا جائےگا صوبائی حکومت ،پولےس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہےد ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کےا جائےگا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی ٹی ڈی اور اےلےٹ فورس پر مشتمل ٹےمےں تشکےل دی جا چکی ہےں اور 5نومبر تک ملزمان کو گرفتار کر کے کےفرکردار تک پہنچاےاجائےگا جبکہ وقو ع مےں شہےد ہونے والے افراد کو حکومت کی طرف سے شہداءپےکج مےں شامل کےا جائےگا انتظامےہ کے ساتھ کامےاب مذاکرات کے بعد مظاہرےن لاشوں کو اٹھا کر پر امن طور پر منتشر ہو گئے مذکورہ واقع پر علاقہ مےں شدےد بے چےنی پائی جاتی ہے علاوہ ازےں انتظامےہ سے کامےاب مذاکرات کے بعد مظاہرےن نے مطالبات تسلےم کرنے سے انکار کر دےا اور احتجاجی مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کےا جبکہ مظاہرےن کی تھوڑی سے تعداد کشمےر چوک پر موجود رہی جس کو منتشر کرنے کے لئے پولےس نے آنسو گےس کا استعمال کےا بعد مےں ٹرےفک چوک مظاہرےن سے خالی ہو گےا اور روڈ کو ہرقسم کی ٹرےفک کے لئے کھول دےا گےا۔۔