پی ٹی آئی پشاور کو دھچکا، خالدوقار چمکنی ساتھیوں سمیت جمعیت میں شامل

    پی ٹی آئی پشاور کو دھچکا، خالدوقار چمکنی ساتھیوں سمیت جمعیت میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحر یک انصاف کو پشاور میں دھچکا،ضلع پشاور کے سابق سینئر نا ئب صدر اور قومی اسمبلی کے حلقہ 27 کے سابق امیدوارسمیت سینکڑوں افراد نے جمعیت علمائے اسلام کے قافلے میں شامل ہو نے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں جمعیت علما ئے اسلام ضلع پشاور کے جنرل سیکر ٹر ی خالد وقار چمکنی کے ہمراہ پی ٹی آ ئی کے سا بق سینئر نائب صدر قاری رحیم شاہ، محمد نوید علی خان داؤدزئی، زاہد خان ارمڑ،پی کے 70سے اقبال شاہ ارمڑ نے پر یس کانفر نس میں با قاعدہ شمو لیت کا اعلان کر تے ہو ئے قاری رحیم شاہ اور اقبا ل شاہ ارمڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آ ئی اور عمرا ن خان کے ساتھ تعلق گزشتہ پندرہ سالوں سے تھا اور پارٹی کو ہر فورم پر سپورٹ کیا مگر اب عمرا ن خان اور ان کے نا اہل کا بینہ کی وجہ سے عوا م کے امنگوں پر پورا اترنے میں ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آ ئی اپنی منشور اور وعدوں سے مکر گئے ہیں عوا م سے ایک کروڑ نو کر یاں اور پسے ہو ئے طبقے کیلئے پچاس لا کھ گھر بنانے سے بھی قاصر ر ہے جبکہ پی ٹی آ ئی اور ان کے چیئر مین عمرا ن نیازی نے ملک کا بیڑا غرق کر د یا اور پاکستا ن کی ساکھ کو بین القوامی سطح پر گر اد یا۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ دوسرو ں کے اشارو ں پر چلنے والے ہیں جہاں سے اشار ہ ملتا ہے وہاں زہر اگل ر ہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک موروثی پارٹی بن چکی ہے جس میں ورکرز کی کو ئی عزت نہیں ہو تی کیونکہ سارے کرپٹ اور الیکٹیبلز نے پارٹی کو ہا ئی جیک کر د یا ہے اور سا رے فیصلے خود کرتے ہیں،پی ٹی آ ئی کی معاشی پالیسی عوا م دوست نہیں بلکہ عوا م دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں مولانا فضل الر حمن واحد لیڈر ہے ملک بھر کے تمام عوا م کی نظر یں مولانا پر پڑ ی ہیں اور وہ اس نا اہل حکمرا ن سے نجات دلا ئینگے۔جبکہ اس موقع پر خالد وقار چمکنی کا کہنا تھا کہ جمعیت علما ئے اسلام نے ہمیشہ ملک کی بقا ء اور سلامتی پر یقین ر کھتی ہے اور عوا م کی فلا ح وبہبود کیلئے آواز اٹھا ر ہی ہے،عمرا ن خان ملک میں قادیانیت اور یہود یت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے اور اسرائیل کے اشاروں پر چل رہی ہے۔آخر میں جمعیت علما ئے اسلام میں شا مل ہو نے والے افراد نے مولانا کے آزدی ما ر چ میں بھر پور شرکت اور ہر قسم تعاون کا اعلان کردیا۔