سرائے نورنگ،ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ایک زخمی

سرائے نورنگ،ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) نورنگ کے علاقے پردل بیگوخیل میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکرماری دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا‘اس سلسلے میں تھانہ نورنگ پولیس نے رابطے پربتایاکہ گذشتہ روزانچارج تھانہ نورنگ پی ایس آئی مدثرحیات پولیس نفری کے ہمراہبازارمیں گشت پرموجودتھے کہ اطلاع ملی کہ ٹریکٹرٹرالی اورموٹرسائیکل کے مابین حادثہ ہواجس پرپولیس جائے وقوعہ پہنچ گئے تومعلوم ہواکہ سعداللہ ولدتاج علی خان اوررحمت علی شاہ ولدمیراحمدشاہ موٹرسائیکل پرسکنہ پردل بیگوخیل گھرسے نورنگ جارہے تھے اورنورنگ کی جانب سے ٹریکٹرٹرالی ڈرائیورکے اسم ومسکن نامعلوم تیزرفتاری سے آتے ہوئے موٹرسائیکل کوٹکرماردی ہے جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسواردونوں افرادزخمی ہوگئے بعدازاں رحمت علی شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجبکہ ٹریکٹرٹرالی ڈرائیوراسم ومسکن نامعلوم موقع سے فرارہوگیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔