شانگلہ، مختلف تنظیموں کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلیاں اور مظاہرے

شانگلہ، مختلف تنظیموں کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلیاں اور مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ ضلع بھر میں بھی مختلف وسکولوں اور کالج کے طلباء، تنظیموں،مذہبی وسیاسی جماعتوں، انجمن تاجران اور سرکاری سطح پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اقوام متحدہ سے اپنے قراردادوں پرعمل کرنے۔ مقبوضہ کشمیرمیں آمن فوج بھجنے اور گزشتہ75 دنوں سے لگی کرفیو فوری طور ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیر میں جاری نسل کشی پرخاموشی کے بجائے عالمی طور پر آواز اٹھائے۔اُمت مسلمہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں کے ساتھ جاری ظلم پر بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے۔اسی لاکھ کشمیری گزشتہ ستر سال سے آزدی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ مرکزی مظاہرہ جمعہ کے روز شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں ہوا جہاں ریلیاں نکالی گئی جس کے قیادت اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ کررہے تھے۔احتجاجی مظاہرہ اور ریلی میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،بھارت مودی سرکار کے خلاف زبردست نعرہ بازی۔ پورن میں سول سو سائٹی،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں بھارت کی کشمیر کی بنیادی حثیت ختم کرنے کی شدید مذمت کرے ہوئے کشمیر میں کرفیو،کشمیریوں کو درپیش مشکلات ادویات اورخوراک کی قلت کو بھارتی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے انہیں مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا خاموشی کے بجائے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔ شا نگلہ ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کے علاوہ شا ہ پور، پورن اولندر اور دیگر علاقوں میں مظاہرے ہوئے۔ الپوری میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مذہبی،سیاسی، سماجی تنظیموں کے نمائندوں،ٹریڈ یونین سمیت عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر الپوری چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی، واک کے شرکاء نے مین چوک الپوری سے شروع ہوکر مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے واپس مین چوک پر ختم ہوئی۔ اس مو قع پر چوک میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر بھارت کا کھبی نہیں ہوسکتا الئے مودی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کا خواب چھوڑ دے۔ کیونکہ کشمیری عوام اور پاکستانی عوام کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ نہیں ہونے دیگی۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کی اسمبلی سے پاس شدہ غاصبانہ قبضہ کی قراداد نہیں مانتے اور پوری قوم آج کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ اسی طرح ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر بنے گا پاکستان،پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ وادی الپوری اللہ اکبرکے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں بھی گونج اٹھا- اس موقع پر منعقدہ یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور نہتے کشمیریوں کی امداد ہم پر فرض ہیں پاکستان سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،عالمی دنیا اج بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت حصول کیلئے آگے بڑھے اور ظالموں کے ہاتھ روکیں،کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر من عن عمل کویقینی بنایا جائے۔شانگلہ ضلع بھر کے مساجد میں نماز جمعہ کے خطبات میں کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں مانگی گئی۔مختلف سرکاری و نجی سکولوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئی اورکشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔۔