ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن  کو 5 پاکستانی ملبوسات پسند آئے 

   ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن  کو 5 پاکستانی ملبوسات پسند آئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پاکستان کا تاریخی دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ان 5 دنوں کے دورے کے دوران ڈیوک اور ڈچر آف کیمبرج کافی مصروف رہے،دورے کے دوران شہزادہ ولیم نے زیادہ تر پینٹ شرٹ کو ہی ترجیح دی مگر ایک موقع پر وہ نعمان عارفین کی ڈیزائن کردہ شیروانی پہنے بھی نظر آئے۔ان کے مقابلے میں ڈچز آف کیمبرج ملبوسات کے لحاظ سے لگ بھگ ہر جگہ ہی پاکستانی ملبوسات کو زیب تن کرتی نظر آئیں جن میں سے بیشتر پاکستانی کمپنیوں کے ہی تیار کردہ تھے۔ زین ویمن بائی کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے پسندیدہ برانڈز میں سے ایک ہے، یہاں تک کہ پاکستان آنے سے قبل لندن میں پرنس آغا خان سے ملاقات کے دوران بھی انہوں نے زین کے سرامکس جھمکوں کو پہنا۔ پاکستان کے شاہی دورے کے دوران بھی ڈچز آف کیمبرج نے اس برانڈ کے جھمکوں اور پرس کا انتخاب کیا۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیٹ مڈلٹن نے بونینزا کے اسکارٹ کو پہننا پسند کیا۔ڈچز نے لاہور پہنچنے کے موقع پر گل آحمد آئیڈیاز کے کڑھائی والے لباس کا انتخاب کیا جو سادہ ہونے کے باوجود پروقار تھا۔دورے کے آخری دن کیٹ مڈلٹن نے برانڈ اعلان کے سفید شلوار قمیض کا انتخاب کیا جس پر سیاہ دھاگے سے کڑھائی کی گئی تھی۔مہین خان کے 2 ملبوسات کیٹ مڈلٹن نے زیب تن کیے جبکہ ان کی سفید پینٹ کا انتخاب انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیتھرین واکر کے ڈیزائن کردہ سبز ٹرینچ کوٹ کےساتھ کیا۔
پاکستانی ملبوسات

مزید :

صفحہ اول -