قومی ٹی 20 کپ، 21اکتوبر کو سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ہوگا

قومی ٹی 20 کپ، 21اکتوبر کو سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ میں دو روز کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا،دو روزہ آرام کے بعد 13 واں میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں 13 واں میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ جس میں سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ سدرن پنجاب کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اتریگی جبکہ سندھ کی ٹیم اسد شفیق کریں گے۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا 14 واں میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

جس میں سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔