مدینہ منورہ کے گورنرشہزادہ فیصل کی بس حادثے میں زخمیوں کی عیادت

مدینہ منورہ کے گورنرشہزادہ فیصل کی بس حادثے میں زخمیوں کی عیادت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مدینہ منورہ (محمد اکرم اسد) گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان اور نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے الہجرہ روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمیوں کی عیادت کی۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب عمرہ زائرین کی بس اور گاڑی میں ٹکر کے باعث 10 پاکستانیوں سمیت 35افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے تھے۔زخمی ہونیوالے افراد کو مدینہ منورہ کے کنگ فہد ہسپتال منتقل کیا گیا۔شہزادہ فیصل نے زخمیوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج کے دوران ہسپتال میں رہائش کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔اس موقع پر طبی عملے نے زخمیوں کی حالت سے متعلق گورنر مدینہ منورہ کو تفصیل سے بریفنگ دی۔شہزادہ فیصل بن سلمان نے تاکید کی کہ زخمیوں کے علاج کا مکمل دھیان رکھا جائے اور ان زخمیوں کوسپیشلسٹ ہسپتال منتقل کردیا جائے۔
گورنر مدینہ منورہ

مزید :

صفحہ اول -