بنگلہ دیشی سرحدی گارڈزکی گائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک، دوسرازخمی

بنگلہ دیشی سرحدی گارڈزکی گائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک، دوسرازخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ/نئی دہلی(آئی این پی)بنگلہ دیش اور بھارت کے سرحدی علاقے میں بنگلہ دیشی سرحدی گارڈز کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی اور بھارتی افواج کے درمیان اشتعال انگیزی کا واقعہ دونوں ممالک کے سرحدی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کے اہلکار ایک بھارتی ماہی گیر کو بنگلہ دیشی سرحدی گارڈز(بی جی بی)کی حراست سے واپس لینے گئے تھے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تین بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے 2کو رہا کردیا گیا جبکہ ایک کو رہا کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔اس لیے جب بھارتی اہلکار اپنے ماہی گیر کی واپسی کیلئے بنگلہ دیشی سرحدی حکام سے ملنے گئے تو اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک بھارتی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد بی ایس ایف چیف اور بنگلہ دیشی ہم منصب کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں واقعے کی تحقیقات کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
بھارتی فوجی ہلاک

مزید :

صفحہ اول -