اے ایس آئی کی تنخواہ اور پنشن ادا کرنیکا حکم

اے ایس آئی کی تنخواہ اور پنشن ادا کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) ہائی کورٹ ملتان بنچ نے انسپکٹر جنرل پولیس کے احکامات کے باوجود اے ایس آئی کی 402 روز کی تنخواہ اور پنشن روکنے کے خلاف درخواست پر آئی جی پنجاب کو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

درخواست نمٹا دی ہے۔ فاضل عدالت میں بوریوالا سے ریٹائرڈ ہونے والے اے ایس آئی منیر احمد نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسے دوران ملازمت ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر برطرف کردیا گیا جس پر آئی جی پنجاب کو اپیل کی تو انہوں نے 3 اپریل 2005 کو بحالی کے آرڈر جاری کرتے ہوئے ادائیگیاں کرنے کا بھی حکم دیا لیکن ریٹائرمنٹ کے وقت 402 روز کی تنخواہ کاٹ لی گئی اور پنشن بھی نہیں دی جارہی جبکہ آئی جی پنجاب اپیل کے فیصلے میں واضح لکھ چکے ہیں کہ برطرفی غلط تھی اس لیے برطرفی کی مدت کی تنخواہ پٹشنر کو دی جائے۔اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ حکام کو 402 روز کی تنخواہ اور پنشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔