انسپکشن جج کی صدارت میں فیصل آباد کی عدالتوں، دارالامان کے معاملات کے حوالے سے اجلاس

انسپکشن جج کی صدارت میں فیصل آباد کی عدالتوں، دارالامان کے معاملات کے حوالے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان، انسپکشن جج فیصل آباد، کی زیر صدارت فیصل آباد کی عدالتوں اور دارالامان کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری اشترعباس، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد، سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب، ڈائریکٹر پلاننگ سوشل ویلفیئر، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اور فیصل آباد دارالامان کے انچارج بھی شریک ہوئے،اجلاس میں فیصل آباد کے دارالامان کے حوالے سے مختلف مسائل بشمول سیکورٹی، سٹاف کی کمی اور ریکارڈ منظم و محفوظ بنانے سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا. فیصل آباد کے انسپکشن جج جسٹس قاسم خان نے فیصل آباد دارالامان میں تمام سہولیات کی فراہمی اور مسائل کو حل کرنے کی ہدایات جاری کیں، جسٹس قاسم خان نے سیکرٹری ہیلتھ کو حکم دیا کہ صوبہ بھر کے تمام دارالامان میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں
اجلاس