مردان، زمین کے تنازع پر فائرنگ ،5افراد جاں بحق

مردان، زمین کے تنازع پر فائرنگ ،5افراد جاں بحق
مردان، زمین کے تنازع پر فائرنگ ،5افراد جاں بحق

  



مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )مردان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراجاں بحق ہو گئے،جاں بحق افرادمیں خاتون،اس کے 3 بیٹے اورنواسی شامل ہیں۔ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا،جاں بحق افراد میں خاتون اس کے 3 بیٹے اور نواسی شامل ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتولین آپس میں چچازاد بھائی ہیں ،ملزمان نے مقتولین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس نے لاشیں مردہ خانہ جمع کروا دیں،ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان