جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر کو کرپشن کرنے پر پانچ سال کی قید ہو گئی

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر کو کرپشن کرنے پر پانچ سال کی قید ہو گئی
جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر کو کرپشن کرنے پر پانچ سال کی قید ہو گئی

  



کیپ ٹاون (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی غلام بودی کو کرپشن کے آٹھ الزامات ثابت ہونے پر پانچ سال کی قید ہو گئی ۔بھارتی خبر رساں ادا رے ہندوستان ٹائمز کے مطابق غلام بودی کو2015میں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ فکس کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں کرکٹ ساوتھ افریقہ کی نیشنل باڈی سے 20سال کے لیے باہر کردیا گیا ۔ساوتھ افریقہ نیشنل باڈی کا کہنا ہے کہ بودی کے منصوبہ کے مطابق کوئی بھی میچ فکس نہ ہو سکا تھا ،بودی نے گزشتہ سال پولیس کو گرفتاری دی تھی اور اب اسے جنوبی افریقہ کی کمرشل کرائم کورٹ نے سزاسنائی۔غلام بودی نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی ہے ۔

مزید : کھیل