جیکب آباد اور حافظ میں ڈاکٹروں کی غفلت سے 9 بچے جاں بحق

جیکب آباد اور حافظ میں ڈاکٹروں کی غفلت سے 9 بچے جاں بحق

  



جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جیکب آباد اور حافظ آباد میں ہسپتال عملے کی غفلت سے 9 بچے جاں بحق ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھل کے نجی میڈیکل سنٹر میں عملے کی غفلت سے آکسیجن نہ ملنے پر 4 نومولودجاں بحق ہو گئے،بچوں کی موت کی تصدیق ہونے پر ڈاکٹر موقع سے فرارہو گیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی میڈیکل سنٹر کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں بچے داخل تھے، رات کو میڈیکل سینٹر کا انچارج ڈاکٹر گھر چلا گیا تھا،عملے کی غفلت سے بچوں کو آکسیجن نہ ملنے سے اموات ہوئیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت کی تصدیق ہونے پر ڈاکٹر موقع سے فرارہو گیا۔

ادھر حافظ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث 5نومولود بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ،پانچوں بچے نرسری وارڈ میںڈاکٹرو ں اورعملے کی غفلت سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /لاڑکانہ