”بھارتی پولیس افسر نے خاتون کو اہلکاروں کی موجودگی میں گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر۔۔“ نہایت افسوسناک خبر آ گئی

”بھارتی پولیس افسر نے خاتون کو اہلکاروں کی موجودگی میں گاڑی میں زیادتی کا ...
”بھارتی پولیس افسر نے خاتون کو اہلکاروں کی موجودگی میں گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر۔۔“ نہایت افسوسناک خبر آ گئی

  



ممبئی (ڈیل پاکستان آ ن لائن )پنجا ب پولیس کے سٹیٹ آپریشن سیل نے ویجی لینس بیورو کے اے آئی جی اشیش کپور کیخلاف جنسی زیادتی اور بھتہ خوری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اے آئی جی اشیش کپور پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے علاوہ جیل سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلانے کا بھی الزام ہے ۔36 سالہ خاتون کا تعلق کرکشیترا سے ہے ، نے اپنی شکایت میں کہاہے کہ پولیس افسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جعلی مقدمے میں پھنسا دیا جبکہ اس نے مجھ سے 38 لاکھ روپے اور 550 گرام سونے کے زیوارات بھی لوٹ لیے ۔

متاثرہ خاتون کوا س کے اہل خانہ کے دیگر افراد کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ پولیس افسر نے خاتون کو پولیس کی گاڑی میں اہلکاروں کی موجودگی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، وہ گاڑی ایک انسپکٹر کی تھی ۔متاثرہ خاتون کو گرفتار کر نے کے بعدا س نے مبینہ طورپر خاتون سے 38 لاکھ روپے اور 550 گرام وزنی سونے کے زیورات بھی لوٹے ۔پنجاب سی آئی ڈی کے انٹیلی جنس ونگ نے اے آئی جی اشیش کپور کیخلاف پٹیالہ سینٹرل جیل سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلانے کے الزامات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی