شیخ رشید پالتو جانوروں کے دلدادہ نکلے

شیخ رشید پالتو جانوروں کے دلدادہ نکلے
 شیخ رشید پالتو جانوروں کے دلدادہ نکلے

  



راولپنڈی ، فتح جنگ(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پالتو جانوروں کے دلدادہ نکلے،انہوں نے دیگر قیمتی جانوروں کے ساتھ ساتھ بلی بھی پال رکھی ہے جس سے بے حد پیار کرتے اور اسےگود میں بھی اٹھاتے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق شیخ رشید نے فتح جنگ میں فریڈم ہائوس بھی بنا رکھا ہے جہاں بلی، نایاب گھوڑے، قیمتی ہرن، شتر مرغ، مور، بطخیں، کبوتر،خرگوش، بلیاں، کتے اور دیگر نایاب جانور پال رکھےہیں۔شیخ رشید دل بہلانے کیلئےہفتے میں ایک مرتبہ فریڈم ہائوس میں پالتو جانور دیکھنے خود جاتے اور وہاں پالتو جانوروں، پرندوں کے ساتھ سارا دن گزارتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی