بھارتی اداکار نے اہلیہ سے علیحدگی کرنے کا آخر کا ر خود ہی اعلان کر دیا

بھارتی اداکار نے اہلیہ سے علیحدگی کرنے کا آخر کا ر خود ہی اعلان کر دیا
بھارتی اداکار نے اہلیہ سے علیحدگی کرنے کا آخر کا ر خود ہی اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ منو ج مانچو اپنی اہلیہ ” پراناتھی ریڈی “ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ، کچھ عرصہ سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کر دی ہے تاہم اب اداکار نے خود اس کا اعلان کر دیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت بھاری دل سے اپنی ذاتی زندگی میں ہونے والے کچھ بدلاﺅ کے بارے میں آپ کو بتانا چاہتاہوں ، میر ی اہلیہ سے طلاق ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت زیادہ تکلیف سے گزرے ہیں اور سوچ بچار کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہم ہمیں علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے ۔منوج مانچو نے لوگوں سے پرائیوسی کی درخواست کی ہے ۔اداکار کہناتھا کہ وہ ان پریشانیوں کے باعث اپنے کیریئر پر بھی توجہ نہیں دے پا رہے تھے لیکن میرے دوست ، فیملی اور مداح اس مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے ہوئے ۔یاد رہے کہ منوج نے 2015 میں شادی کی تھی ۔

مزید :

تفریح -