بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں،فردوس عاشق اعوان

بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں،فردوس عاشق ...
بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں۔ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اپنی حکومت میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال سے کیے گئے جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے۔دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔پاکستان دشمنوں کے بیانیے سے مرعوب ہونے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟آپ کو ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے۔آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں /قومی