مشیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندگان سے ملاقات،امریکی بزنس کمیونٹی کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر خواہش کا اظہار

مشیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندگان سے ملاقات،امریکی بزنس ...
مشیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندگان سے ملاقات،امریکی بزنس کمیونٹی کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر خواہش کا اظہار

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے امریکی بزنس کمیونٹی کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندگان سے ملاقات کی ہے، میٹنگز میں آئی ایم ایف،ایشیائی ترقیاتی بینک،ورلڈبینک اور امریکی بزنس کمیونٹی کے نمائندگان شامل تھے۔مشیر خزانہ کی جانب سے امریکی بزنس کمیونٹی کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جس پر انہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔حکومتی وفد کی جانب سے شرکا کو معاشی استحکام اور تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

میٹنگز میں اے بی ڈی کے زیر اہتمام منصوبو ں اور اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر اور ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی عمل اعتماد کااظہارکیاہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد