برطانوی جوڑے کو بادشاہی مسجد میں تلاوت سنائی جارہی تھی تو شہزادی کیٹ نے دیکھا کہ ان کا پاﺅں لباس سے باہر ہے تو انہوں نے کیا کیا ؟ شاندار خبرآ گئی

برطانوی جوڑے کو بادشاہی مسجد میں تلاوت سنائی جارہی تھی تو شہزادی کیٹ نے ...
برطانوی جوڑے کو بادشاہی مسجد میں تلاوت سنائی جارہی تھی تو شہزادی کیٹ نے دیکھا کہ ان کا پاﺅں لباس سے باہر ہے تو انہوں نے کیا کیا ؟ شاندار خبرآ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد انگلینڈ پہنچ گیاہے ، لاہور آمد پر جوڑے کو بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کا بھی دورہ کروایا گیا جس دوران انہیں تلاوت بھی سنائی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران اسلام آباد ، لاہور اور چترال کی وادیوں کی سیر کی ، جس دوران وہ قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوئے اور کھل کر تعریف کی ۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کو دورہ لاہور کے دوران تاریخی بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کی بھی سیر کروائی گئی اور اس کی تاریخ سے آگاہ کیا گیا ۔ شہزادی کیٹ نے اس دوران ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ، جوڑے کو بادشاہی مسجد میں تلاوت قرآن پاک بھی سنائی گئی جس دوران شہزادی نے محسوس کیا کہ ان کا پاﺅں لباس سے باہر ہے تو انہوں نے فوری اپنے دوپٹے سے پاﺅں کو ڈھانپا اور نہایت ادب سے بیٹھتے ہوئے تلاوت قرآن پاک سنی ۔اپنے دورے کے دوران شہزادی نے مکمل طورپر پاکستانی لباس پہنا جس کی دھوم اس وقت پوری دنیا میں مچی ہوئی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -