عدالت عظمیٰ کے تمام ججز قابل عزت،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے الزامات مسترد کرتاہوں،رجسٹرار نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

عدالت عظمیٰ کے تمام ججز قابل عزت،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے الزامات مسترد ...
عدالت عظمیٰ کے تمام ججز قابل عزت،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے الزامات مسترد کرتاہوں،رجسٹرار نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا،رجسٹرار کی جانب سے دائر جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواستگزار کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتا ہوں،عدالت عظمیٰ کے تمام ججز قابل عزت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر رجسٹرار آفس نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، رجسٹرار آفس کی جانب سے دائر جواب میں کہا گیاہے کہ درخواستگزار کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتا ہوں،جواب کنندہ نے ہمیشہ اپنے فرائض قانون کے مطابق اداکیے، عدالت عظمیٰ کے تمام ججز قابل عزت ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد