راولپنڈی،کسٹمز حکام کی سمگلنگ مافیا کیخلاف کارروائی،ایک ارب20 کروڑ مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا

راولپنڈی،کسٹمز حکام کی سمگلنگ مافیا کیخلاف کارروائی،ایک ارب20 کروڑ مالیت کا ...
راولپنڈی،کسٹمز حکام کی سمگلنگ مافیا کیخلاف کارروائی،ایک ارب20 کروڑ مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کسٹمزحکام نے راولپنڈی میں سمگلنگ مافیا کےخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے ایک ارب 20کروڑ مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا، کسٹم حکام کو کارروائی کے دوران تاجروں کی جانب سے شدیدمزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمزحکام کی جانب سے راولپنڈی کے علاقہ گنج منڈی میں چھاپہ مارا گیا ہے جس میں غیرملکی سمگل اشیاکے 11 ٹرک برآمدکیے گئے ہیں۔کسٹم حکام کے مطابق 5ٹرکوں سے سمگل شدہ سگریٹس جبکہ3 ٹرک سے غیر ملکی کپڑے برآمدہوئے ہیں، پکڑے گئے سامان کی مالیت تقریباً1 ارب 20 کروڑروپے ہے۔ کسٹم حکام کی کو کارروائی کے دوران تاجروں کی جانب سے شدیدمزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔