پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں طبی سہولیات دستیاب ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں طبی سہولیات دستیاب ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں طبی سہولیات دستیاب ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

  



قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے طبی سہولتیں دستیاب ہیں،ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب نے ڈاکٹر یاسمین راشد ڈی ایچ کیوہسپتال قصورکااچانک دورہ کیا اور مریضوں کودستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے طبی سہولتیں دستیاب ہیں، ڈاکٹرزدکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں،مریضوں کوبہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کاعزم رکھتے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لاکردم لیں گے۔

انہوں نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /قصور