پیر کی قبر توڑ کر میت گھر لے جاتے مرید گرفتار، ناقابل یقین خبرآگئی

پیر کی قبر توڑ کر میت گھر لے جاتے مرید گرفتار، ناقابل یقین خبرآگئی
پیر کی قبر توڑ کر میت گھر لے جاتے مرید گرفتار، ناقابل یقین خبرآگئی

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) شالیمار میں مرید 40سال پرانے دربار میں قبر توڑ کر میت نکال کر گھر لیجاتے پکڑے گئے۔پولیس نے 8 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شالیمار بوگی روڈ پر 1975 میں پیر بابا اللہ سٹی وفات پاگئے تھے جن کو وہاں دفنا کر دربار بنا دیا گیا۔ گزشتہ روز لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ چند افراد قبر کی بے حرمتی کرکے نعش نکال کر لے گئے ہیں، جس پر پولیس نے ملزمان کے گھر چھاپہ مارکر 8 مریدوں کو گرفتار کر کے میت قبضہ میں لیکر واپس قبر میں دفن کر دی، ادھر زیر حراست ملزموں کا کہنا ہے وہ اپنے بابا جی کا دوسرے شہر دربار بنانا چاہتے تھے۔ ڈی ایس پی عاطف معراج کے مطابق ملزمان خلیل اور 7 افراد کیخلاف قبر کی بے حرمتی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور