زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر بہنوئی نے سالی کو مار ڈالا

زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر بہنوئی نے سالی کو مار ڈالا
زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر بہنوئی نے سالی کو مار ڈالا

  



تھرپارکر (ویب ڈیسک) سندھ کے علاقے مٹھی میں بہنوئی نے زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 15سال کی سالی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ایس ایس پی مٹھی عبداللہ احمد یار کے مطابق قتل کا واقعہ گاﺅں لونڈار میں پیش آیا جہاں ملزم ٹیکو بھیل اپنی 15 سالہ سالی پارسا کو گھاس کاٹنے کے بہانے کھیت میں لے گیا۔اس دوران ملزم کی جانب سے زیادتی کی کوشش کی گئی جس میں مزاحمت پر اس نے سالی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم ٹیکو بھیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /تھرپارکر