بابو سر ٹاپ پر برفباری، ٹریفک کی آمدورفت مکمل طورپر بند

بابو سر ٹاپ پر برفباری، ٹریفک کی آمدورفت مکمل طورپر بند
بابو سر ٹاپ پر برفباری، ٹریفک کی آمدورفت مکمل طورپر بند

  



بابوسرٹاپ (ویب ڈیسک) بابوسرٹاپ میں برفباری ہوئی اور ٹریفک کی آمدورفت مکمل طورپر بند ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بابو سر ٹاپ پر اب تک 8 انچ برف پڑ چکی جس کے وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی،گلتری،شیلہ گاﺅں اور دیوسائی میں برفباری ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ، سرگودھا شہر اور گردو نواح میں بھی بادل جم کر برسے ہیں، جبکہ لکی مروت اور آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ڑالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔دوسری جانب پہاڑی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہوگیا ، بابو سر کاغان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور آئندہ چند روز میں موسم میں مزید 2 سے 4 ڈگری کمی کا امکان ہے۔برف باری کے پیش نظر بابو سر ٹاپ کی بندش سے نیشنل گیمز کی مشعل کا خیبر پختونخوا میں داخلہ بھی مشکل ہو گیا ۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی برسات اور بعض مقامات پر ڑالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

مزید : ماحولیات


loading...