سٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

سٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
سٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو تقریباً 132ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی کا رجحان ہے، کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 605 پوائنٹس کمی دیکھنے کو ملی ہے،انڈیکس 1اعشاریہ 8 فیصدگرگیا ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 132 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے، 100 انڈیکس 33 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے بیرونی سرمایہ کاروں نے 21 لاکھ ڈالرمالیت کے حصص فروخت کیے۔

مزید :

بزنس -