حافظ آباد میں خاتون سکول ٹیچر دوران ڈیوٹی ایسا کام کرتے پکڑی گئی کہ معطل کرنا پڑگئی

حافظ آباد میں خاتون سکول ٹیچر دوران ڈیوٹی ایسا کام کرتے پکڑی گئی کہ معطل کرنا ...
حافظ آباد میں خاتون سکول ٹیچر دوران ڈیوٹی ایسا کام کرتے پکڑی گئی کہ معطل کرنا پڑگئی

  



حافظ آباد (ویب ڈیسک) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن حافظ آباد محمد امین چودھری نے سکول اوقات کے کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیانوالہ کی ٹیچر کو معطل کر دیا۔ سی ای او ایجوکیشن محمد امین چودھری نے گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیانوالہ کا اچانک دورہ کیا اس دوران نمرہ احمد ایس ایس ٹی سکول اوقات کے دوران موبائل فون کا استعمال کر رہی تھیں۔ سی ای او نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ سکول ٹیچر کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔ سی ای او نے کو ہدایت کی ہے کہ سکول اوقات کے دوران کسی بھی صورت موبائل فون استعمال کرنے پر فوری اور سخت ایکشن لیا جائیگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /حافظ آباد