" میں یہ نوکریاں دے کر دکھاوں گا" فواد چوہدری کے بعد شیخ رشید بھی میدان میں آگئے، دبنگ اعلان کردیا

" میں یہ نوکریاں دے کر دکھاوں گا" فواد چوہدری کے بعد شیخ رشید بھی میدان میں ...

  



لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں۔ وہ پہلے بھی استعمال ہوتے رہے ہیں۔ مولانا بتائیں کہ حکومت نے کہاں غلطی کی ہے۔ پہلے 24 گھنٹے جہاں کشمیر کی بات ہورہی تھی اب مولانا کی بات ہورہی ہے، ان سے کہوں گا یہ وقت احتجاج کا نہیں ہے،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2020ءترقی کا سال ہوگا زندہ رہا تو ایم ایل ون شروع ہونے پر ایک لاکھ نوکریاں دے کر دکھاﺅں گا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اللہ کے حکم سے ریلوے کا خسارہ ختم کروں گا۔

 رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ اگلے ماہ شروع ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کے لاکھوں مندوبین کو بروقت سفری سہولیات دینے کے پیش نظر فوری افتتاح کیلئے یہاں پہنچے ہیں۔ایم ایل ون کے مکمل ہونے پر ٹرین کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی، اس سے ملک کی ترقی اور اکانومی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے کراچی کا فیصلہ 10 گھنٹے میں طے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے امیر مرحوم حاجی عبدالوہاب کی دینی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ اجتماع کے ایام میں چار سپیشل ٹرینیں چلائیں گے، جبکہ جناح ایکسپریس سمیت ہر ٹرین کا یہاں دو منٹ کا سٹاپ ہوگا۔ انہوں نے ٹکٹ کے بکنگ کاﺅنٹر کو مزید کشادہ کر کے تعداد بڑھانے، پلیٹ فارم پر اوپن انتظارگاہوں کے شیڈز پر لائٹنگ کا انتظام بہتر کرنے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فوری چالو کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ الحال ریلوے کا کرایہ کم کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور نہ ہی قصور پاکپتن کے لئے کوئی نئی ٹرین چلائی جاسکتی ہے۔ جلد ہی مین لائن کراچی سے پشاور شروع ہونے پر بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں ریلوے اراضی پر بہت قبضہ ہے، تبلیغی اجتماع کے اختتام پر قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کلین اپ ہوگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور