”اگر کسی شخص نے آزادی مارچ کے احتجاجیوں کو یہ چیز دی تو ۔۔“مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں بڑی رکاوٹ کھڑی ہو گئی ، ہدایت نامہ جاری

”اگر کسی شخص نے آزادی مارچ کے احتجاجیوں کو یہ چیز دی تو ۔۔“مولانا فضل ...
”اگر کسی شخص نے آزادی مارچ کے احتجاجیوں کو یہ چیز دی تو ۔۔“مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں بڑی رکاوٹ کھڑی ہو گئی ، ہدایت نامہ جاری

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کو بھی اہم ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ، اہم بات یہ ہے کہ نئے ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کی تعیناتی کے 24 گھنٹے کے بعد اسلام آباد پولیس نے سخت اقداما ت کرناشروع کر دیئے ہیں ۔

ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتجاج کیلئے آنے والوں کو کیٹرنگ کا سامان، ساونڈ سسٹم ، ٹینٹ سروس ، ہوٹل میں کمرے اور گیسٹ ہاﺅس میں رہائش کی جگہ دینے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی حکومت کو گھربھیجنے کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور الزام عائد کیاہے کہ وہ انتخابات میں دھاندلی کر کے آئے ہیں جبکہ اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں نے بھی فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک ہونے کا اعلان کر دیاہے

اسلام آباد پولیس نے تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیاہے جس میں کرین آپریٹرز ، جنریٹرز کرائے پر دینے والوں ، ویلڈرز اور ہارڈ ویئر سٹورز کو خبردار کیا گیاہے کہ وہ احتجاج کیلئے آنے والوں کوکو ئی خدمات یا اشیاءفراہم نہیں کریں گے ۔یہ ہدایت نامہ اسلام آباد کے تمام22 پولیس سٹیشنز کو بھیج دیا گیاہے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہا گیاہے ۔ہدایت نامے میں واضح کیا گیاہے کہ اگر کوئی بھی شخص احتجاجی مظاہرین کو کوئی اوزار یا چیزیں فراہم کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : قومی