رانا ثنا اللہ کےخلاف گواہ اور ثبوت موجود ، اہلکاروں کی جان کو خطرہ ہے، کیس اسلام آباد منتقل کیا جائے،شہریار آفریدی

رانا ثنا اللہ کےخلاف گواہ اور ثبوت موجود ، اہلکاروں کی جان کو خطرہ ہے، کیس ...
رانا ثنا اللہ کےخلاف گواہ اور ثبوت موجود ، اہلکاروں کی جان کو خطرہ ہے، کیس اسلام آباد منتقل کیا جائے،شہریار آفریدی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وفاقی وزیر سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کےخلاف گواہ اور ثبوت موجود ہیں، اہلکاروں کی جان کو خطرہ ہے، کیس اسلام آباد منتقل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ا ے این ایف نے راناثنااللہ کو15کلوہیروئن سمیت گرفتارکیا، رانا ثنااللہ کےخلاف ثبوت اور گواہ موجود ہیں ،سیاسی ڈرگ ڈیلر کا ٹرائل نہیں ہو رہا،راناثنااللہ کا ٹرائل جیل میں کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راناثنااللہ کے ذرائع آمدن کاکچھ پتہ نہیں،(ن) لیگی رہنما نے ابھی تک اپنے اثاثوں کو بھی کلیئر نہیں کرایا، رانا ثنا للہ اے این ایف حکام کو دھمکیاں دے رہے ہیں،اے این ایف اہلکاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے اور کیس اسلام آباد منتقل کیا جائے۔انہوں نے آئی پنجاب سے کیس کے گواہوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چالان پیش ہونے پر فرد جرم عائد ہو جاتی ہے لیکن اے این ایف کسی ملزم کو خود سزا نہیں دیتی،گرفتار ملزمان کے بیانات دفعہ342کے تحت قلمبند کیے گئے ہیں، قانون کے مطابق تمام ملزمان کو کاپیاں فراہم کی گئی ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد