”کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ڈینگی کی ذمہ داری بھی سرفراز احمد پر ڈال دینی چاہئے کیونکہ۔۔۔“ فاروق ستار نے بھی ’چھکا‘ مار دیا

”کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ڈینگی کی ذمہ داری بھی سرفراز احمد پر ڈال ...
”کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ڈینگی کی ذمہ داری بھی سرفراز احمد پر ڈال دینی چاہئے کیونکہ۔۔۔“ فاروق ستار نے بھی ’چھکا‘ مار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق کنوینیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کی بہتات و ڈینگی کی ذمہ داری بھی سرفراز احمد پر ڈال دینی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ملک کا سیاسی منظرنامہ عجیب و غریب ہے، حکومت کے خلاف اپوزیشن ایک طرف ہے لیکن دونوں پر اس وقت بھاری ذمہ داری عائد ہے کیونکہ ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ اس حکومت کو گرا کر اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے نتیجے میں موجودہ حکومت اگر گر بھی جائے تو ملکی معیشت کہاں جائے گی؟ صحت، تعلیم اور صفائی کے مسائل کا حل کون کرے گا؟
سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کے سوال پر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو دو تین میچز کی کارکردگی کو بنیاد بنا کر ہٹانا غلط ہے اور اس اقدام سے تعصبانہ سوچ کی بو آتی ہے، کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ڈینگی کی ذمہ داری بھی سرفراز احمد پر ڈال دینی چاہیے۔
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے میئر وسیم اختر صرف اختیارات کا رونا روتے ہیں، اگر اختیارات نہیں تو استعفیٰ دے کر عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے، میئر شپ ختم ہونے کے بعد خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نہیں بچائیں گے۔ کراچی میں گٹکا ، مین پوری اور ماوے پر پابندی سے متعلق انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گٹکے پر پابندی لگے یا نہ لگے، عوام گٹکا کھانا بند کردیں۔