سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگا کارا پاکستان کے حق میں میدان میں آ گئے ، آواز بلند کر دی

سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگا کارا پاکستان کے حق میں میدان میں آ گئے ، آواز ...
سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگا کارا پاکستان کے حق میں میدان میں آ گئے ، آواز بلند کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمارا سنگا کارا نے بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حق میں آواز بلند کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ پر سنگاکارا نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان اور پذیرائی پر بڑی خوشی ہوئی، بالآخر اس ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو مکمل طور پر واپس آنا ہے، موقع ملا تو میں بھی اس عمل میں اپنا حصہ ڈالنا چاہوں گا اور خود بھی اس ضمن میں کردار ادا کرنا چاہوں گا۔یاد رہے کہ مارچ 2009 میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی سری لنکن ٹیم میں سنگا کارا بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں کلین سویپ پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے اور ان کی جگہ ٹی ٹوینٹی میں بابراعظم اور ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتان بنا دیا گیاہے تاہم پی سی بی کاکہنا ہے کہ ون ڈے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

مزید :

کھیل -