تیسرا ٹیسٹ، بھارت کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تیسرا ٹیسٹ، بھارت کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
تیسرا ٹیسٹ، بھارت کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  



رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مایانک اگروال، روہت شرما، چتیشور پجارا، اجنکیا ریحانے، رویندرا جدیجہ، وردھیومن ساہا، روی چندرن ایشوین، شہباز ندیم، اومیش یادیو اور محمد شامی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈین ایلگر، کوینٹن ڈی کوک، زبیر حمزہ، ٹیمبا باووما، ہینرچ کلاسن، جارج لینڈے، ڈین پیڈٹ، کاگیسو ربادا، اینرچ نورجے اور لونگی نگیڑی شامل ہیں۔

مزید : کھیل