ادارے وزیراعظم عمران خان سے متفق ہیں ،فیاض الحسن چوہان

ادارے وزیراعظم عمران خان سے متفق ہیں ،فیاض الحسن چوہان
ادارے وزیراعظم عمران خان سے متفق ہیں ،فیاض الحسن چوہان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ریاست سے مضبوط کوئی چیز نہیں ہے ، کئی روزسے مولانا اداروں کے خلاف بات کررہے ہیں ،اداروں کی وجہ آج ہم پرامن زندگی گزار رہے ہیں،ادارے وزیراعظم عمران خان سے متفق ہیں ۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی میں کردارادا نہیں کیا،بھارتی حکومت ہٹلر سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ان کا کہناتھا کہ ادارے وزیراعظم عمران خان سے متفق ہیں ،وزیراعظم کے کردار کی پوری دنیا معترف ہے ،برطانوی شاہی جوڑے کاحالیہ دورہ اس کی مثال ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دہشتگردی اوراسلامو فوبیاکیخلاف متحرک ہیں ،لوٹ مار ایسوسی ایشن کے عہدیدارکنفیوژن پھیلا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کس کے ایجنڈے پر ہیں ،گزارش ہے کہ ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں ،ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے جتھوں کی سیاست کی ،فیاض الحسن چوہان کا کہناتھا کہ کئی روزسے مولانا اداروں کے خلاف بات کررہے ہیں ،ان اداروں کی وجہ آج ہم پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور