گاﺅں کے سارے چودھری مر جائیں پھربھی مولانا فضل الرحمان کواقتدارنہیں مل سکتا، شیخ رشید

گاﺅں کے سارے چودھری مر جائیں پھربھی مولانا فضل الرحمان کواقتدارنہیں مل ...
گاﺅں کے سارے چودھری مر جائیں پھربھی مولانا فضل الرحمان کواقتدارنہیں مل سکتا، شیخ رشید

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگرگاؤں کے سارے چودھری مر جائیں پھربھی مولانا فضل الرحمان کواقتدارنہیں سکتا، عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشیدنے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے، جے یو آئی ایف (ف) نے ابھی دھرنے کی بات نہیں کی، گاؤں کے سارے چودھری مل جائیں پھربھی مولانا فضل الرحمان کواقتدارنہیں مل سکتا البتہ فیس سوئنگ دی جاسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ سیاست کیلئے وقت بڑا اہم ہوتا ہے،یہ جن کے اشاروں پرچل رہے ہے ان کی سیاست بھی برباد ہوجائےگی، آزادی مارچ میں آنے والی سیاسی جماعتوں کےلئے مذاکرات کے دراوازے کھلے رہیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دوپہیے ہیں ،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے ، ملک میں پہلی بارعمران خان نے ریاست مدینہ کی بات کی ہے،اس بار جمہوریت کو شب خون مارا تو فیصلے جلد ہونگے، انہوں نے کہا کہ مولانا گولڈن ٹیمپل توجاسکتے ہیں لیکن مزارقائداور اقبال نہیں جاتے، مولاناکوکبھی مزارقائداوراقبال جانے کی توفیق نہیں ہوئی،یہ سارے ایک این آر او کی مار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی گاڑی چل چکی ہے، ملک میں بڑھتی مہنگائی اور روزگاری کی وجہ نوازشریف اورزرداری ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور