ویسٹ انڈیز نے افغانستان کیخلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز نے افغانستان کیخلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا ...
ویسٹ انڈیز نے افغانستان کیخلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

  



گیانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے افغانستان کیخلاف ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان 5 نومبر سے یکم دسمبر تک تین ٹی 20 ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔ معروف ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کیرن پولارڈ ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کے سپرد کی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 سکواڈ میں کیرن پولارڈ (کپتان) ، نکولس پورن، ایوین لوئس، برینڈن کنگ، شمرون ہت مائر، شرفین ردرفورڈ، جیسن ہولڈر، لینڈل سیمنز، فیبین ایلن، ہیڈن والش جونیئر، کھیری پیئر، شیلڈن کوٹرل، دنیش رام دین، کیسرک ولیمز اور الزاری جوزف شامل ہیں۔

ون ڈے سکواڈ میں کیرن پولارڈ (کپتان)، شائی ہوپ، ایوین لوئس، شمرون ہت مائر، سنیل ایمبرس، نکولس پورن، برینڈن کنگ، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر، ہیڈن والش جونیئر، کھیری پئیر، شیلڈن کوٹرل، کیمو پال، روماریو شیفرڈ اور الزاری جوزف شامل ہیں۔

ٹیسٹ سکواڈ کی قیات جیسن ہولڈر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شائی ہوپ، جون کیمپبل، کریگ بریتھ ویٹ، شمرون ہت مائر، شامار بروکس، روسٹن چیز، شین ڈاﺅریچ، سنیل ایمبرس، جومیل واریکن، راہکیم کورنوال، کیمار روچ، کیمو پال اور الزاری جوزف شامل ہیں۔

مزید : کھیل