کینسرجیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں،سیشن کورٹ کراچی،80 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

کینسرجیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں،سیشن کورٹ ...
کینسرجیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں،سیشن کورٹ کراچی،80 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹی کورٹ کراچی نے گٹکا سے متعلق کیس میں80 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کینسرجیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں،خطرناک اشیا فروخت کرنے والوں کو 10 سے 14 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں گٹکا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے 80 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں،ضلع ویسٹ کی عدالتوں سے 50 ،ضلع سنٹرل اورساوَتھ سے گرفتار 15،15 ملزمان کی درخواستیں مستردہوئیں،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کینسرجیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں،خطرناک اشیا فروخت کرنے والوں کو 10 سے 14 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے 4 اضلاع میں ایک ہفتے کے دوران160سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مستردکردی گئیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی