لاہوریوں کو صاف پانی کے حصول میں مسائل کے سامنے کا امکان ،پنجاب حکومت نے کمپنیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہوریوں کو صاف پانی کے حصول میں مسائل کے سامنے کا امکان ،پنجاب حکومت نے ...
لاہوریوں کو صاف پانی کے حصول میں مسائل کے سامنے کا امکان ،پنجاب حکومت نے کمپنیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صاف پانی کمپنی ساوتھ اور نارتھ کو بند کرنے کی تیاریاں، محکمہ ہاوسنگ نے دونوں کمپنیوں کو بند کرنے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹر کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کردی۔

نجی نیوز چینل سٹی 42کے مطابق محکمہ ہاوسنگ نے وزیر اعلی پنجاب کو کمپنی کے نیا بورڈ آف ڈائریکٹر بنانے کے لیے بھی سمری ارسال کردی ہے جس کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹر کے متفقہ فیصلے کے بعد کمپنی کو باقاعدہ بند کردیا جائےگا۔کمپنی کے تمام تر معالات اور ریسورسز آب پاک اتھارٹی کو منتقل کردیئے جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہےکہ پہلے دونوں کمپنیوں کو یکمشت کیا جائے گا جس کے بعد ان کی قانونی حثیت ختم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ دونوں کمپنیاں سابق دور حکومت میں قائم کی گئی تھیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور