کم سن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں سکول کا چوکیدار گرفتار

کم سن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں سکول کا چوکیدار گرفتار
کم سن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں سکول کا چوکیدار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ کے علاقے سرکی میں 8 سالہ بچی (م) کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں  سکول کے چوکیدار کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دوسری جماعت کی بچی کے ساتھ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سرکی کے چوکیدار نے مبینہ جنسی زیادتی کی۔بچی کی نشاندہی پر تھانہ خانمائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سکول چوکیدار حلال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 32 سالہ ملزم حلال کے خلاف دفعہ 376 (زیادتی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔