پاک فضائیہ کے طیارے کی کریش لینڈنگ

پاک فضائیہ کے طیارے کی کریش لینڈنگ
پاک فضائیہ کے طیارے کی کریش لینڈنگ

  



گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) وزیرآباد کے قریب  پاکستان ایئر فورس کے ایک تربیتی طیارے نے کریش لینڈنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دونوں پائلٹس محفوظ رہے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے نے وزیر آباد کے قریب دھان کے کھیت میں کریش لینڈنگ کی جس میں کپٹن احمد اور انسٹرکٹر سوار تھے۔ہم نیوز کے مطابق طیارے میں موجود دونوں پائیلٹ محفوظ رہے، حساس ادارے اور ریسکیو کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔تربیتی طیارے نے راہوالی کینٹ سے اڑان بھری تھی اور فنی خرابی کے باعث زرعی رقبے پر گر گیا۔

مزید : قومی