کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لئے تین تلوار چوک سے پریس کلب عمر کوٹ تک ریلی نکالی گئی

کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لئے تین تلوار چوک سے پریس کلب عمر کوٹ تک ریلی ...
کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لئے تین تلوار چوک سے پریس کلب عمر کوٹ تک ریلی نکالی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تین تلوار چوک سے پریس کلب عمر کوٹ تک ریلی نگالی گئی ۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی دنیا کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی، مودی سرکار کی ظلم و بربریت پر خاموشی و بے حسی شدید قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار اداکریں۔ ریلی میں پاکستان ہیومن رائٹس ویلفیئر فاﺅنڈیشن ہائی سکول نمبر ون اور سکول نمبر 2 کے طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی۔

عبدالغنی ہالیپوٹہ، فقیر رسول بخش رحمدانی، جانب دلوانی، نواب نوہڑی وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیروں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے۔ دو ماہ سے زائد وقت سے بھارتی فوج اور مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر مظلوم کی کشمیریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ بھارتی ظلم ستم وبربریت پر انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ریلی کے شرکاءہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھائے ”کشمیر بنے گا پاکستان“ اور ”ہم لے کر رہیں گے کشمیر“ جیسے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔