آزادی مارچ، حکومت کی مذاکراتی ٹیم کو دھچکا، چوہدری پرویز الہیٰ اجلاس میں کیوں نہیں آئے ؟ جانئے

آزادی مارچ، حکومت کی مذاکراتی ٹیم کو دھچکا، چوہدری پرویز الہیٰ اجلاس میں ...
آزادی مارچ، حکومت کی مذاکراتی ٹیم کو دھچکا، چوہدری پرویز الہیٰ اجلاس میں کیوں نہیں آئے ؟ جانئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلام کے ساتھ مذاکرات کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلا س میں چوہدری پرویز الہیٰ شریک نہیں ہوئے ہیں ۔

نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں چوہدری برادران نے غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے،دوسری جانب اطلاعات یہ بھی ہیں کہ مذاکراتی کمیٹی کے ممبر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی ذاتی وجوہات کی بنا پر اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے ذاتی معالجین نے بھی انہیں دوہفتوں کے آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ڈاکٹروں کے مشورے پر چوہدری شجاعت حسین نے اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کردیں۔چوہدری پرویز الہٰی کے مذاکراتی عمل میں شامل نہ ہونے سے کمیٹی کی کامیابی کے امکانات محدود ہوگئے۔

مزید : قومی