تیسرا ٹیسٹ ،بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کو پہلے روز بارش کے باعث روک دیا گیا ،روہت شرما اور اجنکے ریحانے کی دھواں دار بیٹنگ

تیسرا ٹیسٹ ،بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کو پہلے روز بارش کے باعث روک ...
تیسرا ٹیسٹ ،بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کو پہلے روز بارش کے باعث روک دیا گیا ،روہت شرما اور اجنکے ریحانے کی دھواں دار بیٹنگ

  



رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا ،بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر 58اوورز میں 224رنز بنا لیے ۔تفصیل کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارتی کھلاڑی اگروال 10،پوجارا0اور کپتان ویرات کوہلی 12سکور بنا کر آوٹ ہوئے لیکن پھر اس کے بعد اجنکے ریحانے نے روہت شرما کے ساتھ دھواں دار پارٹنر شپ لگائی ۔روہت شرما 117جبکہ اجنکے ریحانے 83سکور بنا کر ناٹ آوٹ ہیں ۔جنوبی افریقہ کے باولر ربادا نے دو جبکہ نارجے نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مایانک اگروال، روہت شرما، چتیشور پجارا، اجنکیا ریحانے، رویندرا جدیجہ، وردھیومن ساہا، روی چندرن ایشوین، شہباز ندیم، اومیش یادیو اور محمد شامی شامل ہیں۔جنوبی افریقہ ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈین ایلگر، کوینٹن ڈی کوک، زبیر حمزہ، ٹیمبا باووما، ہینرچ کلاسن، جارج لینڈے، ڈین پیڈٹ، کاگیسو ربادا، اینرچ نورجے اور لونگی نگیڑی شامل ہیں۔

مزید : کھیل