”کراچی کے ”ڈرپوک“ کرکٹرز خود اپنے زوال کے ذمہ دار ہیں اور۔۔۔“ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے پر شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے

”کراچی کے ”ڈرپوک“ کرکٹرز خود اپنے زوال کے ذمہ دار ہیں اور۔۔۔“ سرفراز کو ...
”کراچی کے ”ڈرپوک“ کرکٹرز خود اپنے زوال کے ذمہ دار ہیں اور۔۔۔“ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے پر شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پنجاب نہیں بلکہ کراچی کے ”ڈرپوک“ کرکٹرز خود اپنے زوال کے ذمہ دار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ قومی ٹیم میں اب کراچی کا صرف ایک کھلاڑی اسد شفیق ہی باقی رہ گیا ہے اور وہ بھی بہت ڈرپوک انسان ہے، 64 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد اس کا نام جو روٹ، ویرات کوہلی یا بابراعظم کیساتھ آنا چاہئے تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایک پنجابی کراچی والے لڑکے کو کہہ رہا ہے کہ تگڑے ہوجاﺅ مگر وہ نہیں ہورہا تو اس میں ہمارا کیا قصور، ہم سرفراز کو صرف سمجھا ہی سکتے تھے کہ مکی آرتھر کی جگہ خود چارج لو اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دو لیکن بدقسمتی سے سرفراز نے بات نہیں سنی، یہ حالات اس کی اپنی وجہ سے آئے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد دو سال سے مجھے ڈرپوک کپتان لگا اور میں اسے کہتا رہا کہ خود فیصلے کرو اور سامنے آ کر کارکردگی دکھاؤ مگر اس نے بات نہیں مانی جس کا خمیازہ اب بھگتنا پڑا ہے۔

مزید : کھیل