سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی اہلیہ خوش بخت سرفراز بھی میدان میں آگئیں

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی اہلیہ خوش بخت سرفراز بھی ...
سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی اہلیہ خوش بخت سرفراز بھی میدان میں آگئیں

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے کہا ہے سرفراز کو ہٹانے کے فیصلے پرمایوسی نہیںہوئی بلکہ اس کی عزت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز دوبارہ کم بیک کریں گے۔خوش بخت شجاعت کا کہنا ہے کہ سرفراز کوکپتانی سے ہٹائے جانے کے فیصلے کاعلم پہلے ہی ہوگیا تھا۔ دنیا یہاں ختم نہیں ہوتی، اب سرفراز بغیرکسی دباو¿ کے کھیلیں گے۔سرفراز کی اہلیہ نے واضح کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے، جب دھونی 38 برس کی عمر میں کھیل سکتے ہیں تو 32 سال کے سرفراز کم بیک کیوں نہیں کرسکتے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سرفراز کو کپتانی کے تینوں فارمیٹس سے ہٹانے کااعلان کرتے ہوئے اظہرعلی کو ٹیسٹ اور بابراعظم کو ٹی 20 فارمیٹ کیلئے کپتان بنانے کااعلان کیا گیا تھاجبکہ ون ڈے کیلئے ابھی کسی نام کااعلان نہیں کیاگیا۔

مزید : کھیل