قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان کون ہو گا؟مضبوط امیدوار کا نام سامنے آ گیا

قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان کون ہو گا؟مضبوط امیدوار کا نام سامنے آ گیا
قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان کون ہو گا؟مضبوط امیدوار کا نام سامنے آ گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم میں مزید تبدیلی کی تیاریاں کی گئی ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کا واضح امکان ہے۔

سما نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی انتظامیہ کی جانب سے محمد رضوان کو نائب کپتان جبکہ بابراعظم کو ہی ون ڈے میں بھی کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ ون ڈے اور نائب کپتان کا فیصلہ دو روز میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

مزید : کھیل