”سرفراز احمد کو ٹیم میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ ان کی جگہ۔۔۔“ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں بطور وکٹ کیپر بلے باز کن کھلاڑیوں کو موقع دیا جا سکتا ہے؟ شعیب اختر نے حیران کن دعویٰ کر دیا

”سرفراز احمد کو ٹیم میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ ان کی جگہ۔۔۔“ ٹیسٹ، ون ڈے اور ...
”سرفراز احمد کو ٹیم میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ ان کی جگہ۔۔۔“ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں بطور وکٹ کیپر بلے باز کن کھلاڑیوں کو موقع دیا جا سکتا ہے؟ شعیب اختر نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو اب ٹیم میں بھی نہیں رکھا جائے گا اور تینوں فارمیٹس میں ان کی جگہ نئے وکٹ کیپر بلے باز کو موقع دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ میں دو سال سے سرفراز کو سمجھا رہا تھا کہ اگر کارکردگی نہیں ہو گی تو ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہو گی، ہم سے زیادہ مشکل وقت سرفراز نے نہیں دیکھا، ہم دیکھ رہے تھے کہ یہ وقت سرفراز پر بھی آئے گا کیونکہ جب کپتان کارکردگی نہیں دے گا تو اسے مسئلہ ہو گا۔
ان کاکہنا تھا کہ سرفراز کی فٹنس پر میں نے بھی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اگر فٹنس ٹھیک نہیں کرے گا تو اسی طرح باہر پھینک دیں گے۔شعیب اختر نے کہا کہ جو کچھ حالات آئے اس میں کسی اور کا کوئی قصور نہیں تھا، سب سرفراز کی اپنی وجہ سے ہوا، انہیں سمجھا رہے تھے کہ اپنی مرضی کے فیصلے کرو اور پیچھے سے بولنا بند کرو ، وہ وکٹ کے پیچھے سے بول کر باﺅلرز کو کنفیوز کرتے تھے۔
سابق فاسٹ باﺅلر نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اب سرفراز کو ٹیم میں بھی نہیں رکھیں گے میں اس بات کی گارنٹی دیتا ہوں،مجھے لگتا ہے کہ محمد رضوان ٹیسٹ کیپر کے طور پر آئیں گے اور انہیں ون ڈے میں بھی لایا جائے گا جبکہ ٹی 20 میں ممکنہ طور پر کامران اکمل واپس آ سکتے ہیں اور انہیں بطور کیپر چانس مل سکتا ہے البتہ سلمان بٹ اور شرجیل میمن کا نام بھی سننے میں آ رہا ہے۔

مزید :

کھیل -